سانگھڑ (نمائندہ جسارت) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں ، دو روپوش ملزمان سمیت انیس ملزمان گرفتار۔اسلحہ و منشیات برآمد۔ سانگھڑ پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے دو روپوش ملزمان سمیت انیس ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی گئی کھپرو پولیس نے ملزم واصف راجڑ سے ایک ٹی ٹی پستول جبکہ سرہاری پولیس نے فتح زرداری سے ایک رپیٹر اور آٹھ کارتوس برآمد کرلیے سرہاری میں ہی منشیات فروشی کے مقدمات میں روپوش ملزمان وریام جمالی اور غلام علی مگسی کو گرفتار کرلیاگیا۔کھپرو تھانے کی حد میں منشیات فروش وزیر رند کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کی گئی۔ دیسی شراب کی فروخت میں ملوث سات ملزمان ماجد راجپوت،سلیم ڈاہری،امرشی کولہی،اختر،عرفان شیخ، لقمان شیخ،لطف رند کو گرفتار کرکے سینکڑوں لٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔ تیز دھار زرعی آلات چلا کر سڑکوں کو نقصان پہنچانے پر چار ٹریکٹر ڈرائیوروں کمال دین شر،عبدالعزیز بروہی،اکبر سولنگی،لیلو بھیل کو گرفتار کرکے ٹریکٹر سمیت چالان کیا گیا۔