سعودی شہری 12 گولیوں کا نشانہ بننے کے باوجود محفوظ رہا

76

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے علاقے القدیح کے 2 نامعلوم نقاب پوش افراد کی جانب سے ایک درجن گولیاں کھانے کے باوجود سعودی شہری مکمل طور پر محفوظ رہا۔ مشرقی صوبے دمام کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ منگل کے روز پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک 54 سالہ شہری پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی ہے۔ یہ شہری اپنی گاڑی کے اندر تھا کہ 2 نقاب پوش ملزمان نے اس پر 12 گولیاں چلائیں۔ گولیاں اس کی گاڑی کو لگتی رہیں، مگر وہ مکمل طور پر محفوظ رہا ہے۔