لبنان:پناہ گزین کیمپ میں پھر مسلح تصادم‘ فلسطینی جاں بحق‘ 7 زخمی

68

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان کے جنوبی شہر صیدا میں قائم عین حلوہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں خونی کشیدگی نے ایک اور فلسطینی پناہ گزین کی جان لے لی۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز وادی حلوہ پناہ گزین کیمپ میں ’جوائنٹ فورسز‘ اور ایک پرتشدد گروپ کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں کم سے کم ایک فلسطینی جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلح گروپوں نے ایک دوسرے پر مشین گنوں، راکٹوں اور دستی بموں سے حملے کیے۔ یہ کشیدگی ہفتے کے روزبھی جاری رہی۔جاں بحق ہونے والے فلسطینی کی شناخت موسیٰ خریطنی کے نام سے کی گئی ہے۔