فائرنگ کے واقعات میں2افرادزخمی

109

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات،2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مو چکو تھانے کی حدودمشرف کالونی میں واقع ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30سالہ عمران زخمی ہو گیا جسے ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ،سرسید کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 7D3میں مسلح ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے جہانگیر ہاشم کو زخمی کردیا۔