میری فیملی نے اپنی رہائش میٹھادر سے تبدیل کرکے گارڈن ایسٹ میں اختیار کی ہے میں نے اپنے پی ٹی سی ایل لینڈ لائن فون 32421509 کی میٹھادر سے موجودہ رہائش گاہ گارڈن ایسٹ پر شفٹنگ کی درخواست پی ٹی سی ایل کسٹمر کیئر سینٹر واقع آئی آئی چندریگر روڈ پر اپنے بیٹے کے توسط سے مورخہ 9 جون 2017ء کے ساتھ جمع کروائی۔ ہمیں بتایا گیا کہ سات دن میں یہ ٹیلی فون شفٹ ہوجائے گا۔ مورخہ 16 جون کو 1218 پر نمائندے نے بتایا کہ آپ کا کام ہورہا ہے آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں فون شفٹ کردیا جائے گا۔ جب مزید دو دن بعد فون کیا تو پھر آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں شفٹنگ کا راگ دے دیا گیا۔ میں نے بارہا نمائندے سے کہا کہ بھائی! کیا یہ فون عیدالفطر سے پہلے شفٹ ہوجائے گا؟ ہر دفعہ تسلی دی جاتی کہ ہاں ہاں ہوجائے گا۔ لیکن یہ فون شفٹ نہیں ہوا، عیدالفطر کے چوتھے روز پھر 1218 پر استفسار کیا تو میری بات کسی عبدالوہاب سے کروائی گئی، انہوں نے بڑے روکھے اور سپاٹ لہجے میں بتایا کہ آپ کا کیس تو نامنظور ہوگیا ہے اور وہ بھی مورخہ 14 جون کو، تو پھر میں انہیں بتایا کہ میں نے تو عیدالفطر کی تعطیلات سے قبل تک 1218 اور کسٹمر کیئر سینٹر پر ذاتی طور پر جا کر معلومات کرتی رہی کسی نے مجھے شفٹنگ نامنظور کا نہیں بتایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میں نے 1218 اور سینٹر والوں سے پوچھا کہ میرا کیس نامنظور ہوچکا ہے اب میں کیا کروں فون تو چاہیے۔ یہ لوگ گائیڈ کرنے کو بھی تیار نہیں، پی ٹی سی ایلچیئرمین کا رابطہ نمبر مانگو تو ان کو ایسے سانپ سونگھ جاتا ہے جیسے ہم دائود ابراہیم کا نمبر مانگ رہے ہیں۔ پی ٹی سی ایلکے ارباب اختیار سے التماس ہے کہ جھوٹی مناپلی کے چکر اور پتھر کے دور سے واپس آئیں اور ہمارے فون کے شفٹنگ کا مسئلہ حل کریں۔ کام تو ہمارا چل ہی رہا ہے آپ اپنے ایک پرانے صارف سے محروم ہوجائیں گے۔
بیگم واڈی والا، بخشی ہوم، گارڈن ایسٹ