سو سے زائد پیڈسٹرین برج ٹوٹ پھوٹ کا شکار

263

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)میئر کراچی کی عدم تو جہی کے با عث بلد یہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر100سے زائد بنا ئی گئی بالائی گزر گاہیں( پیڈسٹرین برج) خستہ حالی کا شکا ر ہیں، اردو یو نیو رسٹی کے سا منے بنا ئی جانے والی بالا ئی گزر گاہ کاکچھ حصہ ٹو ٹنے کے بعد بند کر دیا گیا ہے،طلبہ وطالبات کو سڑک عبو ر کر نے میں شد یدمشکلات کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے،اسی طر ح ابن سینا اسپتال، ناگن چورنگی، گارڈن سمیت دیگر علا قوں میںقا ئم با لا ئی گز ر گاہوںپر تار باندھ کر عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سڑک پر بے شمار ٹریفک حادثات کے بعد بلد یہ عظمیٰ کراچی نے بالائی گز رگا ہیںبنا ئی تھیں ،لیکن اب یہی بالائی گزر گاہیں کسی بھی وقت حادثوں کا سبب بن سکتی ہیں۔اس طر ح ماڑی پور روڈ پر پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے بنا یا جانے والا پل اب ایک موت کے کنویں کی شکل اختیار کر گیا ہے ،شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر قائم پیڈسٹرین برج سے گزرنا گویا موت کو دعوت دینے کے برابر ہے لیکن بیچارے شہریوں کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔بعض بالائی گزرگاہوں کو قائم رکھنے کے لیے اسے تار سے باندھ دیا گیا ہے، جیسے ہی اس پر کوئی قدم رکھے تو پورا پل جھولنے لگتا ہے۔ بزرگ شہریوں، خواتین، بچوںکو سڑک عبور کرنے میں درپیش مشکلات کے پیش نظر، اور خصوصاً خریداری کے بڑے مراکز اور اسکول و کالجز کے نزدیک شہر کے مختلف مقا مات پربلد یہ عظمیٰ کراچی نے کروڑوں روپے کی لا گت سے100 سے زائد با لا ئی گز رگا ہیں تعمیر کیں اور ایک با لائی گز رگاہ کی تعمیر میں تقریبا ً90 لاکھ ر روپے لاگت آتی ہے۔لیکن میئر کراچی کی عدم دلچسپی کے با عث اب یہ با لائی گزر گا ہیں سڑک عبور کر نے والے شہر یوں کے لیے موت کا کنواں بن گئی ہیںاور کسی بھی وقت حادثات کا سبب بن سکتی ہیں،بعض بالائی گزرگا ہوں پر روشنی کا مناسب انتظام نہ ہو نے کی وجہ سے رات کے اوقات میں شہریوں کو اپنے قیمتی ساما ن سے بھی ہا تھ دھونا پڑتا ہے،اس حوالے سے بلد یہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے ڈائر یکٹر پارکنگ اینڈ ٹرمینل مینجمنٹ قا ضی عبدالقادر نے جسارت سے بات چیت کر تے ہو ئے مو قف اختیا ر کیا کہ ہمارے پاس بجٹ نہ ہو نے کے باعث بالائی گزرگاہوں کی مر مت کا کام کئی سال سے نہیں کیا جاسکا ہے جسکی وجہ سے ان کی صورتحا ل خراب ہو گئی ہے، اس بار بالائی گزر گاہوں کی مرمت کے حوالے سے بجٹ منظورکیا گیا ہے اور جلد ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں قا ئم بالا ئی گزر گا ہوں پرمرمت اورصفا ئی ستھرائی کا کام شروع کر دیا جا ئے گا۔