انگولا میں انتخابات کا جائزہ لینے کیلیے یورپی یونین کا ٹیم نہ بھیجنے کا اعلان

96

(انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے آیندہ ماہ انگولا میں منعقد ہونے والے عام انتخابات میں اپنا مبصر مشن بھیجنے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔ یورپی یونین کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ لوانڈا حکومت کی جانب سے یونین کی شرائط نہ ماننے کے باعث کیا گیا ہے۔ یونین کا تاہم یہ بھی کہنا ہے کہ 23 اگست کے عام انتخابات میں 5 ماہرین پر مبنی ایک مختصر ٹیم انتخابی عمل کا جائزہ لے گی۔