تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) سمندری طوفان ’نیسٹ‘ کی وجہ سے شمالی تائیوان میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید اور مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے روز تائیوان کے مرکزی موسمیاتی دفتر کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک کے شمالی اور شمال مشرقی حصوں میں بارش آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گی۔ ممکنہ سیلاب کے باعث تباہی سے بچنے کے لیے علاقے میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ اسکول اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔