رواں برس میکسیکو امریکاسرحد پر 232 تارکین وطن ہلاک

180

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر رواں برس اب تک 232 تارکین وطن مارے جاچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق رواں برس میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی تعداد میں 17 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عالمی ادارہ مہاجرت کے مطابق رواں برس کے آغاز سے جولائی کے اختتام تک 232 تارکین وطن ہلاک ہوچکے ہیں۔ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران یہ تعداد 204 تھی۔ عالمی ادارے کے مطابق صرف جولائی کے مہینے میں ہی 50 لاشیں ملی ہیں۔ ان لاشوں میں ان 10 افراد کی لاشیں بھی شامل ہیں، جو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں ایک ٹرک سے ملی تھیں۔