انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیجی ممالک کی پابندی کی وجہ سے ترک بحری جہاز غذائی اشیا لے کر ازمیر کے قصبے علی آغا کی بندر گاہ سے آج قطر کے لیے روانہ ہوگا۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق جہاز پر خشک خوراک ،پھل اور سبزیاں لدی ہیں جہاز کے 10 دن کے سفر کے بعد 26 اگست کو قطر ی بندر گاہ پرلنگر انداز ہونے کی توقع ہے ۔ واضح رہے کہ قطری باشندے ترک غذائی اشیا کو کافی پسند کرتے ہیں ۔ اس سے قبل بھی دودھ،انڈوں ،پھل اور سبزیوں سمیت دیگر غذائی اشیا سے لدا ایک بحری جہاز 22 جون کو روانہ ہوا تھا ۔ ترکی عید الاضحی سے قبل ایک اور امدادی بحری جہاز قطر کے لیے روانہ رکنے کی تیاریاں کررہا ہے۔