واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خاموشی تنقید کی زد میں آگئی۔ کئی شہروں میں ایک بار پھر ٹرمپ مخالف احتجاج کا آغاز ہوگیا۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں مظاہرین نے کنفیڈریشن کے مجسمے کو بھی توڑ دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نئی مشکل کا سامنا ہے ۔ امریکا میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خاموشی تنقید کی زد میں آگئی۔ کئی شہروں میں ایک بار پھر ٹرمپ مخالف احتجاج کا آغاز ہوگیا۔ امریکی ریاست مشی گن، نیویارک اور شکاگو میں سیکڑوں مظاہرین نے سفید فارم شہریوں کی برتری اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نسلی پرستی کے واقعات کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے ورجینیا کے شہر شارلٹ ول میں ہونے والے نسل پرستانہ واقعہ کی بھی مذمت کی۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں بھی مظاہرین نے صدر ٹرمپ کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے کنفیڈریشن کے مجسمے کو بھی توڑ دیا۔