کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی یوکرائن میں لڑنے والے باغیوں نے نئے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ باغیوں کے مذاکرات کار ڈینس پوشلن نے بتایا کہ تازہ معاہدے پر عمل جمعرات کی نصف شب سے شروع ہو جائے گا، تا کہ نیا تعلیمی سال شروع ہونے پر مقامی بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے اتفاق رائے کو شب سے ایک جنگ بندی معاہدے میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ 25 اگست سے شروع ہونے والی جنگ بندی کب تک جاری رہے گی۔