پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ کے طلبہ نے ریکارڈ قائم کردیا

805
جدہ: کیمبرج 2017ء کے امتحانات میں نمایاں درجات حاصل کرنیوالے پاکستان انٹر نیشنل اسکول (انگلش سیکشن) کے طلبہ

جدہ (رپورٹ: سید مسرت خلیل) پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ رحاب (انگلش سیکشن) کے طالب علموں نے مئی جون2017ء کے کیمبرج کے بیرونی امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابیوں کا ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ اسکول کے پرنسپل عدنان ناصرنے اس موقع پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اسکول کے طلبہ نےIGCSE اور اے لیول میں قابل فخر کامیابیاں حاصل کر کے ایک مثالی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بلا شبہ یہ کامیابی ہمارے طالب علموں کی حصول علم کے لیے شبانہ روز محنت اور خوب تر کی جستجو کے باعث ہی ممکن ہو سکی ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر طلبہ و طالبات،والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول کو اگراپنے باصلاحیت طلبہ و طالبات پر فخر ہے تو یہ مادر علمی بھی طلبہ و طالبات کے لیے باعث افتخار ہے۔ یہ اسکول دیارِ غیر میں وطن عزیز پاکستان کی شناخت بن چکا ہے۔