روسی صدر جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

187
واشنگٹن: امریکی پولیس افسران روسی ٹریڈ مشن کی تلاشی کے حکومتی اعلان کے بعد احاطے میں موجود ہیں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے خبر رساں ادارے نے صدر کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن رواں ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو کہ اقوام متحدہ کے ناقد رہے ہیں وہ عالمی تنظیم میں اصلاحات سے متعلق عالمی حمایت کے حصول کی کوشش کریں گے۔ اس بارے میں وہ 18 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایک تقریب کی میزبانی کریں گے۔ جب کہ اس کے ایک روز بعد وہ 193 رکن ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ روس کے سرکاری خبر رساں ادارے تاس نے روسی صدر کے ترجمان کے حوالے سے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں صدر پیوٹن کی شرکت کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔



جنرل اسمبلی کے اجلاس میں باضابطہ بحث کا آغاز 19 ستمبر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد ہو گا۔ روس کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو کی نمایندگی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کریں گے اور وہ 21 ستمبر کو اجلاس سے خطاب کریں گے۔