روس کو شامی فوج کی مدد مہنگی پڑ گئی داعش کے حملے میں 2 فوجی مارے گئے

341
ماسکو: شامی شہر دیر الزور میں سرکاری فوج کی مدد کے لیے روسی وزارت دفاع کی جاری کردہ میزائل حملے کی تصاویر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق روسی جنگی بحری جہاز ایمرل ایسن نے منگل کے روز شام میں دیر الزور کے نزدیک داعش کے ٹھکانوں پر کروز میزائل داغے ۔ یہ کارروائی علاقے میں شامی فوج کے حملے میں مدد دینے کے لیے عمل میں لائی گئی۔ بحر اوقیانوس سے کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں تنظیم کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپوؤں اور بکتربند گاڑیوں کی مرمت کی تنصیب تباہ ہو گئی کئی جنگجو بھی مارے گئے۔ اس دوران دہشت گردوں کی گولہ باری کی زد میں آ کر 2 روسی فوجی ہلاک ہو گئے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک اہل کار موقع ہی پر ڈھیر ہو گیا جبکہ دوسرا استپال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔