کشتیوں کے ذریعے305 شامی مہاجرقبرص پہنچ گئے

146
نکوسیا: شامی مہاجر خواتین اور بچے قبرص کے ساحل پر اُتر رہے ہیں 

نکوسیا (انٹرنیشنل ڈیسک) قبرص کی پولیس نے بتایا ہے کہ 2 کشتیوں پر سوار 305 شامی مہاجرین اتوار اور پیر کی درمیانی شب ساحلی علاقوں تک پہنچے ہیں۔ 2011ء میں شروع ہونے والے شامی تنازع کے بعد پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں شامی مہاجروں کا کوئی گروہ قبرص پہنچا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ان مہاجرین کو نکوسیا کے مغربی علاقے میں واقع استقبالی مراکز پر پہنچا دیا گیا ہے۔ ان شامیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے۔ دوسری جانب جرمن اخبار کے مطابق داعش نے 11 ہزار سے زیادہ خالی شامی پاسپورٹس پر قبضہ کر لیا ہے۔