بحرالکاہل میں آندھی نیطوفان کی صورت اختیار کر لی

216
میکسیکو سٹی: بحرالکاہل میں پیدا ہونے والے طوفان نورما کے باعث میکسیکو میں شدید بارش ہو رہی ہے

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) بحر الکاہل سے اٹھنے والی تیز رفتار آندھی نورما کو طوفان قرار دے دیا گیا ہے۔ سمندری طوفانوں پر نگاہ رکھنے والے امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ نورما کی قوت میں اگلے ایک دو روز میں اضافے کا قوی امکان ہے۔ اس وقت اس کے ساتھ چلنے والے زوردار جھکڑوں کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ طوفان کے آگے بڑھنے سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ جنوبی میکسیکو کے جزیرہ نما باخا کیلیفورنیا سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس طوفان کے باعث میکسیکو میں شدید بارش شروع ہوگئی ہے اور کئی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ یہ طوفان اگلے کئی روز تک امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بارش اور آندھی کا باعث بھی بنے گا۔