فرانسیسی صدر کا قطر پر عائدپابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

176
پیرس: فرانس کے صدر عمانویل میکروں اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے زیرقیادت دونوں ممالک کے وفود بات چیت کر رہے ہیں

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست قطر پر سعودی عرب کی قیادت میں عائد کی جانے والی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ صدر ماکروں کا یہ بیان جمعہ کی شب پیرس میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری کیا گیا۔ ماکروں نے خطے کی سلامتی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہی دہشت گردی کے خطرے سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے رواں برس 5 جون سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں اور یہ تنازع ابھی تک حل نہیں ہو سکا ہے۔