غزہ کے حجاج کی واپسی مکمل ہونے پر مصر نے رفح گزرگاہ پھر بند کردی

415

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصری حکام نے سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپس آنے والے فلسطینی حجاج کے لیے رفح گزرگاہ کو4 روز تک کھولنے کے بعد اسے جمعہ سے دوبارہ بند کردیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی کے 2900 حجاج کرام سعودی عرب سے غزہ کی پٹی میں داخل ہوگئے ہیں، جس کے بعد 4 روز کے لیے کھولی گئی رفح گزرگاہ دوبارہ بند کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ رفح گزرگاہ کو منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کے ایام کے لیے کھولی گئی۔ رفح گزرگاہ غزہ کے 20لاکھ فلسطینیوں کے بیرونی دنیا سے رابطے کا وحد ذریعہ ہے، مگر 2013ء کے بعد یہ گزرگاہ زیادہ تر بند ہے، جس کے نتیجے میں غزہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔