کاتالونیا میں ہسپانوی پولیس آزادی ریفرنڈم رکوانے کیلیے کوشاں

385
میڈرڈ: ہسپانوی پولیس نے ریفرنڈم کی ریلی روکنے کے لیے سڑک کو بند کررکھا ہے

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہسپانوی پیراملٹری نیشنل پولیس نے کاتالونیا کی آزادی کے لیے مجوزہ ریفرنڈم کے حق میں چھاپے گئے 10 لاکھ سے زائد پوسٹر، فلائر اور پمفلٹ قبضے میں لے لیے ہیں۔ ہسپانوی سوِل گارڈ کے مطابق یہ سامان بارسلونا صوبے کے ایک ایسے بے نام کاروباری ادارے پر چھاپے کے دوران قبضے میں لیا گیا جو صوبے میں اشتہاری مواد فراہم کرتا ہے۔ اسپین کے پراسیکیوٹر جنرل نے کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے صدر کو حراست میں لینے کی دھمکی دی ہے۔ اس کے جواب میں علاقائی صدر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اس ریفرنڈم کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ کاتالونیا حکومت کے مطابق یہ ریفرنڈم یکم اکتوبر کو ہونا ہے۔ ملک کی وفاقی حکومت اس کی مخالفت کر رہی ہے۔