نیپال میں 50 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کا امریکی معاہدہ

339

کٹھ منڈو ؍ واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے امریکا اور نیپال نے 50 کروڑ ڈالر کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں، جس میں 5 سالہ گرانٹ بھی شامل ہے۔ اس سمجھوتے پر ملینیم چیلنج کارپوریشن (ایم سی سی) میں شمولیت اختیار کرنے والے امریکی معاون وزیر خارجہ جان سلیون اور ایم سی سی کے قائم مقام انتظامی سربراہ جوناتھن نیش اور نیپال کے وزیر خزانہ گیاندرہ بہادر کرکی نے دو روز قبل دستخط کیے۔ ایک بیان میں محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ نیپالی حکومت سرمایہ کاری کے اس معاہدے کی حمایت میں مزید 13 کروڑ ڈالر دے گی۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کیا جانے والا یہ پہلا معاہدہ اور جنوبی ایشیا کے لیے پہلا سمجھوتا ہے، جس میں شراکت دار ملک کو بڑی مالیت ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ایم سی سی کے نیپال معاہدے کا مقصد نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور غربت دور کرنے کے لیے معاشی افزائش بڑھانے کے لیے کہا گیا ہے۔ ایم سی سی کی سرمایہ کاری کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں خطے میں توانائی کی ترسیل بڑھے گی، جس کے نتیجے میں نیپال کا توانائی کا شعبہ مضبوط ہوگا