سانتو دومنگو (انٹرنیشنل ڈیسک) سمندری طوفان ماریا نے کیریبیئن کی ریاست ڈومینیکا میں شدید تباہی پھیلائی ہے۔ یہ بات ڈومینیکا کے وزیراعظم روز ویلٹ اسکسیرٹ نے اپنے فیس بْک پیغام میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک شہری ہر وہ چیز کھو چکے ہیں جسے پیسے سے خریدا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام گھروں کی چھتیں طوفان کے سبب اڑ گئی ہیں۔ جس میں ان کا اپنا گھر بھی شامل ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شدید اور مسلسل بارش کے سبب تودے گرنے کے مزید واقعات ہو سکتے ہیں۔ طوفانوں کے بارے میں خبردار کرنے والے امریکی مرکز نے ماریا نامی اس طوفان کی شدت کم کر کے 4 کر دی ہے تاہم یہ ابھی تک انتہائی خطرناک ہے۔ یہ طوفان اب پورٹو ریکو اور ورجن جزائر کی جانب بڑھ رہا ہے۔