مقبوضہ بیت القدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کے ایٹمی پلانٹ دِمونا پر کام کرنے والے 170 شہری شعاؤں کے اخراج سے کینسر کا شکار ہوگئے ہیں۔ عبرانی اخبار ’اسرائیل ہیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حکومت نے پلانٹ پر کام کرنے والے افراد کے مختلف بیماریوں مبتلا ہونے پر 20 برس بعد معاوضہ ادا کرنے کی منظوری دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کئی سال سے عدالتوں میں ایٹمی پلانٹ کے متاثرین کی مالی امداد کے مقدمات زیر التوا ہیں۔ محکمہ دفاع کی ایک طبی ٹیم کا کہنا ہے کہ دِمونا ایٹمی پلانٹ سے بڑے پیمانے پر شعاعیں خارج ہوئی ہیں جو سرطان کا موجب بن رہی ہیں۔