مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجکی گھر گھر تلاشی‘ 16 فلسطینی گرفتار

364

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں منگل کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 16 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ کئی مقامات پر فلسطینی شہریوں اور قابض فوج کے درمیان تصادم اور جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق غرب اردن اور بیت المقدس میں تلاشی کے دوران 16 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گرفتاری کے وقت فلسطینی شہریوں پر تشدد بھی کیا گیا۔