بھارت: ایک اور ’گرو‘ کو زیادتی کے الزام پر جیل

116

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں ایک اور ’گرو‘ کو 21 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل ڈیرہ سچا سودا کے گرو گرمیت سنگھ کو اسی نوعیت کے جرم میں 10 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ نئی دہلی میں پولیس افسر جے سنگھ نتھاوت کے مطابق متاثرہ لڑکی نے 70 سالہ گرو کوشلیندرہ پراپن اچاریہ فلاہاری مہاراجہ کے خلاف زیادتی کی رپورٹ میں کہا ہے کہ گرو نے اس کے ساتھ 7 اگست کو بھارتی ریاست راجستھان کے ایک شہر الوار میں واقع اپنے مرکزی دفتر میں زیادتی کی تھی۔ اس خاتون کے والدین بھی روحانی گرو کے ماننے والوں میں سے ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ نام نہاد روحانی گرو نے اس زیادتی کے بارے میں کسی کو کچھ نہ بتانے کی تنبیہ کی تھی



لیکن گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو عدالت کی جانب سے 10 برس قید کی سزا سنائے جانے کے بعد میرا حوصلہ بڑھا اور میں نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی رپورٹ درج کروانے کا فیصلہ کیا۔ دریں اثنا ایک بھارتی عدالت نے فلاہاری مہاراجہ کو 15 روز کے لیے جیل بھیجنے کا فیصلہ سنایا ہے جبکہ اس دوران پولیس اس حوالے سے اپنی تحقیقات مکمل کرے گی۔ خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی اس وقت ہوئی جب وہ گرو کی سفارش پر نئی دہلی میں ایک وکیل کے پاس انٹرن شپ کے بعد کمائے ہوئے 3 ہزار روپے اُس کے حوالے کرنے گئی تھی۔
بھارتی گرو ؍ جیل