عباس ملیشیا کا طلبہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

106

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اتھارٹی کی ماتحت سیکورٹی فورسز نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا نے نابلس شہر میں یونیورسٹی کے کیمپس پر چھاپہ مار کر ایک طالب علم کو طلبا یونین کی سرگرمیوں کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ اسی الزام کے تحت ایک دوسرے طالب علم کو خود کو حراستی مرکز میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے جب کہ ایک طالب علم اپنی بلا جواز گرفتاری کے خلاف گزشتہ 5 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے ۔یہ گرفتاریاں اور طلبہ کی طلبی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عباس ملیشیا پہلے ہی متعدد طلبہ کو پابند سلاسل رکھے ہوئے ہے۔
عباس ملیشیا ؍ طلبہ