میکسیکو میں 6.2 شدت کا نیا زلزلہ دارالحکومت لرز اٹھا

165

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے ارضیاتی سروے کے مطابق میکسیکو کے جنوب میں ہفتے کے روز ایک نیا زلزلہ آیا ہے ۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جنوبی ریاست اوکساکا میں تھا۔ اسی علاقے میں گزشتہ ہفتے 8.1 کی شدت زلزلہ آیا تھا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔اس زلزلے کے جھٹکے میکسیکو سٹی میں بھی محسوس کیے گئے تھے ۔



اس شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں جمعرات کو ایک اور شدید زلزلہ آیا تھا ۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 تھی اور اس سے 295 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ فوری طور پر گزشتہ روز آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں یا عمارتوں کے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے ۔حکام کے مطابق ہفتے کی علی الصبح آنے والے اس زلزلے کے ضمنی جھٹکے اتنے شدید تھے کہ دارالحکومت میکسیکو سٹی بھی لرز اٹھا۔
میکسیکو ؍ زلزلہ