شامی جمہوری فوج کا 80 فیصد ’رقہ‘ پر کنٹرول کا دعویٰ

156

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں امریکا کی حمایت یافتہ ’شامی جمہوری فوج‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رَقہ شہر میں اختتامی معرکوں میں مصروف ہیں۔ سیریئن ڈیموکریٹک فورس کے مطابق شام میں داعش کے اس اہم ترین گڑھ کا 80 فیصد کنٹرول اس کے ہاتھ میں آ گیا ہے ۔



شہر میں سڑکوں پر پھیلی تباہی اور منہدم عمارتوں کے بیچ شامی جمہوری فوج کے جنگجو داعش کے بچے کھچے عناصر کا تعاقب کر رہے ہیں جو اس وقت رقہ اسپتال کے اندر موجود ہیں اور انہوں نے شہریوں کو انسانی ڈھال بنایا ہوا ہے ۔ اس دوران اطراف میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ فورس کے مطابق 4 ماہ سے جاری رہنے والی شدید لڑائی کے بعد شام میں داعش کا اہم ترین گڑھ فتح کیے جانے کے قریب ہے ۔
رقہ ؍ کنٹرول