فرانس میں لیبر اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

254

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرس میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے معروف رہنما ژاں لُک کے اعلان پر گزشتہ روز ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ فرانسیسی صدر عمانوئیل میکروں کی جانب سے لیبر اصلاحات کے بل کی توثیق کرنے کا ردعمل قرار دیا گیا ہے ۔ منظور کی جانے والی لیبر اصلاحات کے خلاف بائیں بازو کا یہ تیسرا مظاہرہ ہے ۔ نئی لیبر اصلاحات میں یہ بھی شامل ہے کہ چھوٹے کاروبار کرنے والے اپنے کارکنوں کے ساتھ تنخواہوں اور ملازمت کی دوسری مراعات کو حسبِ کاروبار طے کر سکیں گے ۔ ان لیبر اصلاحات سے فرانسیسی صدر اپنے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں تا کہ بیروزگاری میں کمی ہو سکے ۔
فرانس ؍ مظاہرہ