نیوزی لینڈ: پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت کو سبقت

151

ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ میں پارلیمانی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی نتائج کے مطابق حکمران جماعت کو سبقت حاصل ہے ۔ موجودہ وزیراعظم بل انگلش کی قدامت پسند نیشنل پارٹی کو ابھی تک 46 فیصد سے زائد ووٹ ملے ہیں جبکہ مرکزی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کو ملنے والے ووٹوں کا تناسب 36 فیصد ہے ۔ تیسری پوزیشن پر نیوزی لینڈ فرسٹ پارٹی ہے ۔ اس بات کا امکان ہے کہ موجودہ وزیراعظم بل انگلش حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ نیوزی لینڈ میں جرمن انداز کا متناسب نمائندگی نظام نافذ ہے ۔
نیوزی لینڈ ؍ انتخابات