ترکی: داعش سے وابستگی کے شبہے میں 36 افراد گرفتار

155

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک پولیس نے داعش کے ساتھ وابستگی کے شبہے میں 36 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ حکام کے مطابق ان میں سے 31 مشتبہ افراد غیر ملکی ہیں۔ ہفتے کے روز حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس شدت پسند تنظیم کے ساتھ وابستگی کے شبہے میں گرفتار کیے گئے 5 افراد انسداد دہشت گردی فورس کو مطلوب بھی تھے ۔ انقرہ حکومت ملک بھر میں مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے جبکہ اب تک ایسے ہزاروں مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے ۔
ترکی ؍گرفتاریاں