عمرہ امور بھی حکومت کی نگرانی میں ہونگے‘ وزیرمذہبی امور

300

اسلام آباد (میاں منیر احمد) وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت حج کے ساتھ ساتھ عمرہ کے لیے اب قانون سازی کر رہی ہے اور وزارت مذہبی امور اب عمرہ کے امور کی بھی نگران ہوگی حکومت اس کے لیے قانون سازی کر رہی ہے اس کے لیے وزارت کو بہتر تجاویز دی جائیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں میزاب گروپ کے تحت بہترین حج انتظامات پر تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ا س موقع پر شرکا کو بتایا گیا کہ میزاب گروپ نے عمرہ سیزن میں ملک بھر سے 96 ہزار پاکستانیوں کو عمرہ سروسز فراہم کیں‘ اور 2018ء کسٹمرز کیئر کا سال ہوگا۔ تقریب میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف‘ وزیر مملکت جعفر اقبال‘ الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر عبدالشکور‘ میزاب گروپ کے ڈائریکٹر شاہد محمود انور‘ امتیاز الرحمن چودھری‘ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سعودی کمپنی کے عبید اللہ ابو مشاری‘ شرکہ البھاش کے محمد ہشام البھاش‘ شرکہ ججیج کے فیاض صدیقی‘ شرکہ الطواف کے ڈاکٹر بندر الجابری‘ شرکہ زیدی کے عماد حمد الزیدی‘ ہوپ کے سابق چیئرمین حاجی محمد مقبول‘ عامر محمود چیمہ‘ میجر (ر) رفیق حسرت) اور اشتیاق گوندل کے علاوہ دیگر نے خطاب کیا میزاب گروپ کی جانب سے سیلز پوائنٹ کے ذمے داروں میں لاکھوں مالیت کے انعامات اور موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئیں میزاب گروپ کے ڈائریکٹر شاہد محمود انور نے کہا کہ ہم اپنے تمام کرم فرماؤں کیلیے ہر دم خدمت کے لیے دستیاب ہیں اور اپنی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ہم اللہ کے مہمانوں کی خدمت کو اپنے لیے سعادت سمجھتے ہیں



ہمارا ڈراپ بکس بھی اعتماد کا ایک نشان ہے اور اول نمبر پر رہا میزاب گروپ کے ڈائریکٹر امتیاز الرحمن چودھری نے کہا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہیں حاجی محمد مقبول جیسے والد عطا کیے اور شاہد محمود انور جیسے مخلص دوست اور بزنس پارٹنر دیے انہوں نے میزاب ٹور ازم بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ استنبول میں بھی کام کر رہے ہیں اور اب عمرہ زائرین کے لیے استنبول کے راستے سعودی عرب کا سفر ہوگا۔ انہوں نے وزیر حج‘ سردار محمود یوسف‘ پی آئی اے اور سعودی حکومت اور سعودی کمپنیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیر مملکت جعفر اقبال نے کہا کہ میزاب گروپ واقعی ایک بہترین اعتماد کا نام ہے۔ ڈاکٹر اشتیاق گوندل نے میزاب کو ٹرینڈ سیٹر قرار دیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر عبدالشکور نے بھی میزاب انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔