روسی وزیر دفاع اکتوبر میں اسرائیل کا دورہ کریں گے

194

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو آئندہ ماہ اکتوبر کے وسط میں اسرائیل کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو اپنے اسرائیلی ہم منصب آوی گیڈور لائبرمین سمیت دیگر عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق شویگو اور لائبرمین کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ایران کے جوہری اسلحہ کے حصول اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ عبرانی ٹی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر دفاع اسرائیلی حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ کے کئی معاہدوں کی بھی منظوری دیں گے۔