شام میں داعش کے ہاتھوں روسی جنرل ہلاک

335
دمشق: شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں پیر کے روز روسی بم باری کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے‘ خوف زدہ بچیاں رو رہی ہیں

دمشق/ ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں داعش کی گولا باری کی زد میں آ کر ایک روسی جنرل ہلاک ہو گیا ہے۔ وزارت دفاع کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ جنرل والیری اسابوف داعش کے داغے گئے ایک مارٹر گولے کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والا روسی جنرل اسدی فوجیوں کو جنگی حکمت عملی سکھانے کے لیے علاقے میں موجود تھے۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے روس کے اعلی فوجی عہدے دار اسدی فوج کے اس کمان سینٹر کے آپریشن کنڑول روم سے وابستہ تھے، جس کا مقصد دیر الزور کا قبضہ چھڑانا بتایا جاتا ہے۔ یاد رہے دیر الزور شام میں داعش کے زیر کنٹرول آخری علاقہ ہے اور اس پر طاقتیں حملہ آور ہیں۔



ایک روس کی بری اور فضائی مدد یافتہ اسدی فوج اور دوسری امریکا نواز کرد اکثریتی ملیشیا شامی جمہوری فوج۔ یہی وجہ ہے کہ الجزیرہ کے مطابق پیر کے روز دیرالزور میں روسی اور اسدی فضائی حملوں اور گولہ باری سے امریکی ملیشیا کے کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، جب کہ شامی مبصر برائے انسانی حقوق کے مطابق صوبہ ادلب میں روسی بم باری سے 27شہری شہید ہے۔