فرانس: سینیٹ کے الیکشن میں حکمراں جماعت کو دھچکا

201

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی پارلیمان کے ایوانِ بالا کی تقریباً نصف نشستوں کے انتخابات ہوئے۔ جس کے نتائج صدر عمانوئیل میکروں کی سیاسی جماعت ری پبلک آن دی موو پارٹی کے لیے ایک بڑے دھچکے سے کم نہیں۔ بعض سیاسی حلقوں نے سینیٹ کے نتائج کو صدر میکروں کے لیے پہلی وارننگ قرار دیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے بھی اس کو ناکامی قرار دیا ہے۔ فرانسیسی سینیٹ کی 171 نشستوں کے لیے ہونے والے الیکشن میں میکروں کی سیاسی جماعت کو صرف 28 نشستیں حاصل ہوئیں۔ حکمران سیاسی جماعت سے زیادہ کامیابیاں یعنی نشستیں ری پبلکن اور سوشلسٹس کے ہاتھ آئیں۔ فرانسیسی پارلیمان کے ایوانِ بالا ’سینٹ‘ کی کل نشستوں کی تعداد 348 ہے۔