اسرائیل کا میانمر کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھنے کا اعلان

373

قبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق حکومت نے میانمر کو اسلحہ اور فوجی سازو سامان فروخت کرنے پر پابندی کا مطالبہ مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ تل ابیب میانمر کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھے گا۔ صہیونی ریاست کی جانب سے میانمر کو اسلحہ کی فراہمی جاری رکھنے کی ہٹ دھرمی پرمبنی پالیسی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب اقوام متحدہ نے میانمر کی حکومت کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دیا ہے۔