نیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنیوا میں جاری انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سرگرم اداروں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 100 سال قبل فلسطین میں یہودیوں کو بسانے کے بدنام زمانہ ’معاہدہ بالفور‘ پر فلسطینی قوم سے معافی مانگے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین اور عالمی اداروں میں رجسٹرڈ مرکز برائے حق واپسی اور دیگر تنظیموں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قوم سے اعلان بالفور پر معافی مانگنے کے ساتھ فلسطین میں یہودیوں کو آباد کرنے کی اپنی تاریخی غلطی کا اعتراف کرے۔