اوباما کیئر پروگرام برقرار‘ ٹرمپ اپنا انتخابی وعدہ پورا کرنے میں ناکام

183

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے طبی شعبے میں ’اوباما کیئر‘ نامی انشورنس ختم کرنے کی کوشش وقتی طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ میں نئے نظام صحت کے مسودے کی نامنظوری کے خدشے کے تحت ریپبلکن پارٹی نے رائے شماری کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اوباما کیئر کی منسوخی کا یہ آخری موقع تھا۔ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اوباما کیئر کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔