امریکا نے پورٹو ریکو میں اپنی فوج بڑھانے کا اعلان کر دیا

138

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے پورٹو ریکو میں اپنے فوجی دستوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ پینٹاگون کے مطابق یہ فوجی امریکا کے زیر انتظام اس جزیرے پر سمندری طوفان ماریا سے ہونیوالی تباہی کے بعد تعمیر نو میں حصہ لیں گے۔ پورٹو ریکو میں تقریباً 30 لاکھ سے زائد امریکی شہریوں کو بنیادی ضروریات زندگی کی کمی کا سامنا ہے۔ امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈز کے 16 جہاز پورٹو ریکو پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید 10 راستے میں ہیں۔