قبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی تحریک فتح کے ایک مرکزی رہ نما نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے جرائم کے رد عمل میں فلسطینیوں کے مزاحمتی حملوں کا ذمے دار خود اسرائیل ہے۔ ان کا کہنا ہے جب تک فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم جاری رہیں گے فلسطینی بھی رد عمل میں مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک فتح کے رہ نما منیر الجاغوب نے ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری کے فدائی حملے میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت جرائم کے خلاف رد عمل ہے۔ جب اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کرتی (باقی صفحہ 9 نمبر 13)
ہے تو ہم یہ کیسے توقع کرسکتے ہیں کہ فلسطینی قوم میں اس کے رد عمل کے جذبات پیدا نہیں ہوں گے ۔ فلسطینیوں میں رد عمل، تشدد اور نفرت کے جذبات پیدا کرنے میں خود صہیونی فوج کا کلیدی کردار ہے۔ الفتح کے رہ نما نے کہا کہ اسرائیل کو بہ خوبی اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ وہ جو کچھ فلسطینی قوم کے خلاف کررہاہے اس کے رد عمل میں فلسطینیوں میں صہیونی ریاست کے بارے میں نفرت ہی پیدا ہوسکتی ہے ۔ جب فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کیا جائے گا، انہیں جبراً ان کے گھروں سے نکالا جائے گا، ان پر عرصہ حیات تنگ کیا جائے گا، بے گناہ فلسطینیوں کو راہ چلتے گولیاں مار کر شہید کیا جائے گا تو فلسطینی قوم میں انتقام کے جذبات پیدا نہیں ہوں گے۔
تحریک الفتح