مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کے جنگی طیاروں نے فضائی حدود کے قریب آنے والے اُردن کے ایک مسافر بردار طیارے کے گھیراؤ کی کوشش کی تاہم بعد ازاں راستہ بدلنے پر اسرائیلی طیارے واپس آگئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے اُردن کے ایک مسافر طیارے کو اس وقت گھیرنے کی کوشش کی جب وہ قاہرہ سے عمان جاتے ہوئے اسرائیل کی فضائی حدود کے قریب آگیا تھا۔ اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا (باقی صفحہ 9 نمبر 23)
ہے کہ فضائیہ کے 2 لڑاکا طیاروں نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک اُردنی مسافر جہاز کو اپنی حدود سے باہر نکال دیا۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اُردن کی ’رائل جورڈن‘ ایئرلائن کا ایک مسافر طیارہ مصر سے اُردن جا رہا تھا۔ اس دوران مسافر جہاز اسرائیل کی فضائی حدود کے قریب آگیا جس پر فضائیہ حرکت میں آگئی تھی۔ نشاندہی ہونے پر اُردنی ہوائی جہاز کو جانے دیا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسافر جہاز فنی خرابی کے باعث راستہ بھٹک گیا تھا۔ صہیونی حکام کو جب پتا چلا کہ یہ مسافر بردار جہاز ہے تو اسے جانے دیا گیا۔ دوسری جانب اُردنی فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے کسی مسافر جہاز میں نہ تو کوئی فنی خرابی ہوئی اور نہ ہی اسے اسرائیلی طیاروں کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی۔
اُردنی جہاز