یجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے شمالی کوریا کے ساتھ باہمی تجارتی منصوبوں پر پابندی عائد کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔ چینی ایوان و صنعت و تجارت کے مطابق اگلے 3 ماہ کے دوران مشترکہ منصوبوں کو روک دیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین نجی سطح پر ہونے والے کاروبار بھی (باقی صفحہ 9 نمبر 3)
بند کردیے جائیں گے۔ بیجنگ حکومت نے یہ اعلان سلامتی کونسل کی جانب سے پیانگ یانگ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے تناظر میں کیا ہے ۔ چین کا شمار شمالی کوریا کے قریب ترین ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔
چین ؍ شمالی کوریا