پیوٹن کی اِردوان سے ملاقات شام سمت کئی معاملات پر گفتگو

171

نقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن گزشتہ روز انقرہ پہنچے جہاں انہوں نے ترک ہم منصب رجب طیب اِردوان سے ملاقات کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں رہنماؤں میں شام اور دیگر کئی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ عالمی سیاسی حالات پر نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے (باقی صفحہ 9 نمبر 4)
کہ انقرہ اور ماسکو حکومتوں کے رہنماؤں کی حالیہ ملاقات ترکی کی جانب سے روسی ساختہ ’ایس 400 میزائل شکن نظام‘ خریدنے کے فیصلے پر مرکوز رہے گی تاہم اس کے علاوہ گفتگو میں شام کے مستقبل اور کرد حکومت کی طرف سے آزادی کے ریفرنڈم کے نتائج پر بھی گفتگو متوقع ہے۔واضح رہے کہ ترکی نے گزشتہ ماہ ایس 400 نظام خریدنے کا اعلان کیا تھا، جس سے ملک کے نیٹو کے رکن ممالک میں تشویش پیدا ہوئی تھی اور دونوں ملکوں کی قربت کو دیکھتے ہوئے اس تشویش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
پیوٹن ؍ اردوان