فلسطینی نوجوان کے قاتل صہیونی فوجی کی سزا میں 4 ماہ کی کمی

169

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی آرمی چیف ایک نہتے فلسطینی نوجوان کو بے دردی سے گولیاں مار کر شہید کرنے کے جرم میں ڈیڑھ سال کی سزا کاٹنے والے فوجی اہلکار کی سزا میں مزید 4 ماہ کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوجی الیور ازاریا نے گزشتہ برس غرب اردن کے شہر الخلیل میں ایک نہتے فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کو سڑک پر زخمی حالت میں پڑے ہونے کے (باقی صفحہ 9 نمبر 11)
باوجود گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ بعد ازاں قاتل فوجی الیور ازاریا کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ چلایا اور اسرائیلی فوجی عدالت نے مجرم کو برائے نام قید کی سزا سناتے ہوئے اسے ڈیڑھ سال کے لیے جیل بھیج دیا تھا۔عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہودیوں کی مذہبی عید اور تہوار کے موقع پر آرمی چیف نے ازاریا کی قید 18 ماہ سے کم کرکے 14 ماہ کردی ہے۔
قاتل صہیونی فوجی