پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

298

انٹرنشنل فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ٹورنامنٹ اسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقد کیا جارہا ہے۔جو کہ 8 تا12نومبر تک کھیلا جائے گا۔

پی ایچ ایف کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ

اس ایونٹ میں پاکستان سمیت آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور جاپان کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔جبکہ ٹیم کی قیادت محمد عرفان کے سپرد کی گئی ہے۔

ٹیم میں موجود باقی کھلاڑیوں میں امجدعلی ، عرفان،ابوبکر محمود،عاطف مشتاق،حسن انور ، حماد شکیل بٹ،تصور عباس،رضوان جونئیر،ارسلان قادر،شرجیل احمد،شان ارشاد،عمر بھٹہ ، عتیق ارشاد،اعجاز احمد،بلال قادر اور خزر اختر شامل ہیں جبکہ دیگر آفیشلز میں مینجر و ہیڈ کوچ فرحت خان ،کوچ ملک شفقت،کوچ محمد سرور ،ٹیم کے ڈاکٹر ڈاکٹر عاطف بشیر اور ابوزر عمراؤ شامل ہیں ۔

پاکستان کی اس ٹیم میں ڈومسیٹک سرکٹ کے بھی پانچ کھلاڑی شامل ہیں ان میں خزر اختر (ٹنڈو جام حیدرآباد) ، شرجیل احمد (سرگودھا) حسن انور (فیصل آباد) بلال قادر (پیرمحل،ٹوبہ ٹیک سنگھ) اور شان ارشاد (شیخوپورہ)سے شامل ہیں ۔