چیئرمین اے کے ڈی گروپ

256

عقیل کریم ڈھیڈی
متحدہ عرب امارات اورپاکستان دو ریاستوں کا نام ضرور ہے مگر ان دونوں ریاستوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں‘ یواے ای کے قیام سے لے اب تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اللہ کے فضل سے مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں‘ ان تعلقات کی مضبوطی میں معاشی عمل دخل کا عنصر بھی نمایاں ہے ‘ یو اے ای کو پاکستانیوں کا دوسرا گھر بھی کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا‘ ریاست کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان اور ان سے قبل شیخ زاید بن سلطان النہیان کے دور میں پاکستان سے ہرقسم کے تعلقات کو فروغ ملا‘ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان موجود معاشی تعلقات نے ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں ۔ یو اے ای کے حکمرانوں اور عوام کو 46واں قومی دن بہت بہت مبارک ہے ‘ اللہ تعالیٰ ہمارے بردار ملک کو ترقیوں کی بلندیوں تک لے جائے۔ آمین