افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر سرکاری تنظیم کے ثقافتی مرکز میں پُر ہجوم تقریب کے دوران خودکش بم دھماکے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
افغان نائب وزیرداخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ حملہ اس وقت ہوا جب ثقافتی مرکز میں افغان سرزمین پر روسی حملوں کے حوالے سے تقریب جاری تھی کہ اس دوران خودکش حملہ آور نے ہجوم میں داخل ہوکر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسو ں کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی دہشتگرد تنظیم یا گروہ نےقبول نہیں کی جبکہ تحریکِ طالبان نے بھی اس حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں اپنےملوث ہونے کی تردید کی ہے۔