‘انسٹا گرام’ کی اسرائیل نوازی،عہد تمیمی سے یکجہتی کا پیغام حذف

1136

سوشل میڈیا ویب سائیٹ ’انسٹا گرام‘ نے اسرائیل نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پوسٹ کیا گیا مصری فن کارہ شیریھان کا پیغام حذف کردیا۔

1

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پیغامات اور تصاویر شیر کرنے والی ویب سائیٹ انسٹا گرام پر مصر ماڈل شیریھان نے ایک بیان پوسٹ کیا تھا جس میں اس نے فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

2

مصری فن کارہ نے عہد تمیمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پوسٹ کردہ پیغام میں لکھا کہ’ میری ننھی گوشہ جگر تمیں نئے سال کی مبارک ہو۔ نیا سال تمہارے لیے عزت، کرامت، عزم اور باطل پر نصرت حق کا پیغام لے کر آئے۔ تم اللہ کریم کی نصرت کی حق دار ہو۔ اللہ کے حکم سے تم عزت کی زندگی گذارو گی۔ نیا سال تمہاری عزت کی زندگی، آزادی کی زندگی۔ تمہاری آزادی، تمہاری قوم کی آزادی، تمہارے وطن کی آزادی، تمہاری عزت ناموس کے تحفظ، تمہارے وطن اور ہمارے لیے خوشیوں کا پیغام لائے گا۔

3

شیریھان نے مزید لکھا کہ’عہد تمیمی میں تمہیں اپنی بیٹی سمجھتی ہوں۔ بلکہ معافی چاہتی ہوں۔ تم پوری امت کی بیٹی ہو۔ میں تمہاری آنکھوں میں امید اور بزرگی کی نشانیاں دیکھیں۔ شجاعت کی، حق کے لیے دفاع کے اصرار کی۔ میں نے گھپ اندھیرے میں تمہاری آنکھوں میں روشنی کی کرن دیکھی۔ میں تمہاری آنکھوں میں فلسطین کے اصلی آفتاب کا رنگ سنہری رنگ دیکھا، وہ پاک اور صبح نو کی نوید سنانے والا نور دیکھا جو لا محالہ تمہارا اور تمہاری ساری قوم کا مقدر ہوگا۔ میری ننھی پری! تونے جو کچھ کیا وہ بالکل صحیح کیا۔ میں نے تمہاری شکل میں زندگی، سعادت، براتم بے گناہ شہداء کی ارواح کو دیکھا جنہوں نے اللہ کی رحمت کےحصول ے لیے ظلم وجبر اور انسانیت کے خلاف استبداد کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

4

شیریھان نے فلسطینی بہادر بیٹی کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے لکھا کہ ’میں تمہیں یہ پیغام بھیج کر نادم اور دکھی ہوں۔ آپ تیسرے ہفتے سے دشمن کے تنگ وتاریک زندان میں پابند سلاسل ہیں۔ تمہاری گرفتاری ظلم ، استبداد، جارحیت غاصب صہیونیوں کے ماورائے عدالت قتل کی بدترین مثال ہے۔ میری یہ دلی تمنا ہے کہ تم جلد رہائی پاؤ۔ اگر میری کچھ عمر باقی ہے تو میں تمہیں اپنے جگر اور سینے سے لگاؤں گی۔ تمہاری پیشانی کو بوسہ دوں گی۔ اس کے بعد تم میرے ہاتھ تھام کر میرے ساتھ میرے شہید بیٹے محمد الدرہ اور وطن عزیز پر اپنی جانیں قربان کرنے والے دوسرے شہداء کی فاتحہ کے لیے اپنے ہاتھ بلند کرو۔

5.

اس پیغام کے انسٹا گرام پر پوسٹ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ویب سائیٹ نے اسے حذف کردیا۔ شیریھان نے اپنے فالورز سے کہا ہے کہ وہ انسٹا گرام کے اس اقدام کے بارے میں پوچھیں کہ فلسطینی بیٹی عہد تمیمی کی تصویر اور اس کے حوالے سے میرےالفاظ کو کیوں ہٹایا گیا۔