ترک مسلح افواج کا عفرین کے گیارہ مقامات پر قبضہ

456

ترکش مسلح افواج کی جانب سے “شاخ زیتون” میں فوجی آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم(پی کے کے) کے زیر قبضہ عفرین کے گیارہ علاقوں کو قبضہ کرتے ہوئے سیکورٹی زون قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک افواج نےسرئین انڈی پینڈنٹ آرمی کے ساتھ مل کرشامی باغیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے،عفرین کےعلاقوں پرقبضہ کرلیاجبکہ شامی باغیوں نے دعویٰ کیاہےکہ 11 میں سے دو گاؤں پر ہم نے دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔ترکی فورسز کی جانب سے شام میں کرد ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک افواج نے عفرین کے کئی  علاقے قبضے میں لئے جن میں شنکال ،کرنی،بالی اور ادہمانلی جبکہ شہری علاقوں میں کیٹا ،کورڈواور ببنو شامل ہیں۔

امریکہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کرد ملیشیا (وائے پی جی) کی حمایت کرنے پر انقرہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیاجبکہ حالیہ صورتحال سے دونوں ممالک تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم سیرین آبزرویٹری نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی باغیوں اور ترک افواج میں شدید جھڑپیں ہوئیں جبکہ دوسری جانب دہشت گرد تنظیم نے ترکی میں راکٹ فائر کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

 واضح رہے کہ ترکی نے دوروز قبل دہشت گرد تنظیم (پی کے کے) کیخلاف آپریشن شروع کردیا تھا۔