واٹس ایپ کے نام ایک اور ریکارڈ

827

واٹس ایپ دنیا بھر میں مبویلیت کی نئی سیڑھیاں چڑھنے لگا یوٹیوب جتنا مقبول ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

یوٹیوب کے ماہانہ صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب ہے واٹس ایپ بھی ایسی کلب کا حصہ بن چکا ہے،فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے چھوتھی سہ ماہی کیلئے کمپنی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرچکی ہے اور اس میسجنگ ایپلیکشن کے ذریعے ساٹھ ارب پیغامات روزانہ ایک دوسرے کو بھیجے جارہے ہیں۔

گزشتہ سال جولائی تک واٹس ایپ صارفین کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ تھی ،چھ ماہ میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد میں 20 کروڑ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

سال 2014 میں فیس بک نے واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالرز کا خریدا تھا تو اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد صرف 45 کروڑ تھی اور پانچ سالوں میں اس کی تعدادمیں دوگنا اضافہ ہو چکا ہے اس میسجنگ ایپلیکشن نے 2016 میں ایک ارب کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

مارک زکربرگ نے یہ بھی بتایا کہ اسنیپ چیٹ کی نقل پر اسٹوری یا اسٹیٹس نامی فیچر فیس بک کی ایپس میں متعارف کرایا گیا، اس میں انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے صارفین کی دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

اس وقت دونوں ایپس میں روزانہ تیس کروڑ افراد اسٹوری فیچر کو استعمال کررہے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں اسنیپ چیٹ کے کل صارفین کی تعداد 17 کروڑ سے کچھ زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد اسٹوریز پوسٹ کرنے کی شرح فیڈ پوسٹنگ سے بھی زیادہ ہوجائے گی۔

فیس بک نے جب واٹس ایپ کو خریدا تھا تو کچھ لوگوں نے اسے احمقانہ قرار دیا تھا کیونکہ ان کے خیال میں قیمت بہت زیادہ لگائی تھی مگر اب یہ فیصلہ درست نظر آتا ہے۔
فیس بک نے واٹس ایپ سے کمانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کے لیے گزشتہ ماہ واٹس ایپ فار بزنس نامی ایپ بھی متعارف کرائی، جس میں کاروباری اداروں سے مختلف خدمات کے لیے فیس لی جائے گی۔